صحت مند رہنا

اگر آپ درج ذیل تجاویز پر عمل کریں، تو آپ خود کو متعدد متعدی بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

4A Haende Waschen

متعدی بیماریوں کے خلاف سب سے آسان اور مؤثر تحفظ صابن سے اپنے ہاتھ باقاعدگی اور مکمل طور پر دھونا ہیں۔ کم از کم ہر بار لیٹرین جانے کے بعد اور کھانے سے پہلے اپنے ہاتھ دھوئیں۔

1D Haende

باقاعدگی سے غسل کریں اور اپنے دانت دن میں کم ازکم تین بار صاف کریں۔

جسم کی باقاعدہ نگہداشت آپ کو بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ اگر آپ کو دانتوں میں درد ہو تو میڈک ہیلپ سے رابطہ کریں۔

4D Impfung

ویکسین لگوا کر کئی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔ لوگ جتنی زیادہ ویکسین لگوائیں گے، اتنا کم بیمار پڑیں گے۔

سوئس صحت کے حکام درج ذیل کے خلاف ویکسین لگوانے کی تاکید کرتے ہیں (صرف چند کا تذکرہ ہے):

لاکڑا کاکڑا

خسرہ/ کن پھیڑ / روبیلا

خناق / تشنج / کالی کھانسی

پولیو

Icon_Medic_Help.png

مشورے کے لیے میڈک ہیلپ پر جائیں

4E Geschlechtsverkehr

ایڈز کے علاوہ ایسی کئی بیماریاں ہیں جو جنسی طور پر منتقل ہو سکتی ہیں۔ آپ اپنے آپ کو بہترین طور پر جنسی فعل کے دوران کنڈوم استعمال کر کے بچا سکتے ہیں۔ خواتین کے لیے بھی کنڈوم ہوتے ہیں۔

کنڈوم مرکز میں دیے جاتے ہیں یا کیمسٹ، فارمیسی یا زیادہ تر سپر مارکیٹس سے خریدے جا سکتے ہیں۔

4F Drogenkonsum

اگر آپ منشیات لیتے وقت استعمال شدہ سرنجیں استعمال کرتے ہیں تو آپ خون کے ذریعے متاثر ہو سکتے ہیں۔ لہٰذا، ہمیشہ صاف اور غیر استعمال شدہ سرنجیں استعمال کیں۔

2C Schwangerschaft

اگر آپ حاملہ ہوں تو میڈک ہیلپ سے رابطہ کریں۔ ماہرین آپ کی ضروریات اور آپ کو اور آپ کے بچے کو صحت مند رکھنے کے تقاضوں پر تبادلہ خیال کریں گے، اور وہ آپ کے لیے ایک طبی ماہر سے ملاقات کا انتظام کریں گے۔

1B Wo Medizinische Hilfe

کیا آپ کے بچوں کا میڈک ہیلپ پر باقاعدگی سے معائنہ کیا گیا ہے۔ میڈک ہیلپ آپ کے بچے کی غذائیت اور نگہداشت کے بارے میں بھی آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ اس طرح، آپ کا بچہ صحت مند رہ سکتا ہے اور اچھی نشوونما پا سکتا ہے۔