اس ویب سائٹ پر سوئس صحت کے حکام (FOPH) متعدی بیماریوں اور ان سے خود کو بچانے کے طریقوں پر معلومات فراہم کرتے ہیں۔ طبی نگہداشت تک رسائی کرنے کی معلومات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔
ویب سائٹ کو استقبالیہ اور طریقہ کار مراکز اور کنٹونل پناہ گزین مراکز میں پناہ کے طلب گاروں کے لیے معلومات کے وسیلے کے تحت بنایا گیا تھا۔ توجہ کا مرکز متعدی بیماریاں ہیں تا کہ پناہ کے طلب گاروں اور دیگر آبادی کو بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے اور عوامی صحت قائم رکھی جا سکے۔
ویب سائٹ کا ناشر:
وفاقی دفتر برائے عوامی صحت FOPH
پبلک ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ
محکمہ برائے جنسی انتقال پذیر بیماریاں
Schwarzenburgstrasse 157
3003 Bern
بتاریخ: جنوری 2018