کیا آپ طویل عرصے سے بیماری کا شکار ہیں؟ کیا آپ باقاعدگی سے ادویات لیتے ہیں؟ کیا آپ نے اپنے آبائی ملک میں یا وہاں سے رخصت ہوتے وقت طبی علاج کروایا تھا؟
بعض بیماریاں متعدی ہوتی ہیں۔ اس سے مراد ہے کہ بیماری ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہو سکتی ہے۔ یہ ہوا، گندے ہاتھوں، خون یا جسمانی تعلق کے علاوہ قے، فضلے یا براہِ راست رابطے سے بھی ہو سکتی ہیں۔
اگر آپ میں یہ علامات موجود ہوں تو میڈک ہیلپ سے رابطہ کریں۔ یہ آپ کو اور آپ کے گرد لوگوں کو محفوظ رکھنے میں مدد کرتا یے۔
بیماریاں جیسا کہ سوزاک، ہرپس، آتشک یا کلیمائیڈیا جنسی تعلقات کے دوران منتقل ہو سکتی ہیں۔ اثرات میں اخراج، خارش اور سوجن، السر یا تناسلی مقام میں درد شامل ہو سکتا ہے۔ تاہم، آپ بغیر کوئی علامت ظاہر ہوئے بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔
جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماریوں سے اپنا تحفظ کریں۔ جنسی عمل کے دوران ہمیشہ کنڈوم استعمال کریں۔ آپ انہیں مرکز سے حاصل کر سکتے ہیں یا کیمسٹ، فارمیسی یا زیادہ تر سپر مارکیٹس سے خرید سکتے ہیں۔
اگر آپ کسی جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماری کی علامت رکھتے ہوں تو میڈک ہیلپ پر جائیں۔
اگر آپ غیر یقینی ہوں کہ آیا آپ کو جنسی فعل کے بعد کنڈوم کے بغیر جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماری ہو سکتی ہے، تو مشاورت کے لیے میڈک ہیلپ پر جائیں۔ علامات ظاہر ہونے تک انتظار مت کریں۔
HIV ایک وائرس ہے جو مدافعتی نظام کو کمزور کرتا ہے۔ آپ بغیر کسی علامت کے وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ ادویات پر نہیں ہیں تو یہ آپ کے جسم کو اس حد تک بیمار کر سکتا ہے کہ آپ بیمار ہو جائیں۔ اسے ایڈز کہا جاتا ہے۔
یہ بیماری خون، کنڈوم کے بغیر جنسی فعل، استعمال شدہ آلودہ سرنج کے استعمال، یا ماں سے براہِ راست اس کے نازائدہ بچے کو ہو سکتا ہے۔ اگر آپ اس وائرس کا شکار ہیں تو آپ کسی ظاہری علامت کی نشانی کے بغیر دوسرے لوگوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔
HIV / ایڈز قابلِ علاج نہیں ہے۔ تاہم، ادویات وائرس کو کنٹرول کرنے اور اثرات کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
خود کو HIV / ایڈز سے بچائیں۔ جنسی عمل کے دوران ہمیشہ کنڈوم استعمال کریں۔ آپ انہیں مرکز سے حاصل کر سکتے ہیں یا کیمسٹ، فارمیسی یا زیادہ تر سپر مارکیٹس سے خرید سکتے ہیں۔
متاثر ہونے سے بچنے کے لیے درون وریدی ادویات کے استعمال کے لیے ہمیشہ صاف اور غیر استعمال شدہ سرنجیں استعمال کریں۔
اگر آپ غیر یقینی ہوں کہ آیا آپ کنڈوم کے بغیر جنسی فعل کے بعد HIV / ایڈز یا دیگر جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں تو مشاورت کے لیے میڈک ہیلپ پر جائیں۔ علامات ظاہر ہونے تک انتظار مت کریں۔
تپ دق کا شکار لوگ کم از کم تین ہفتوں تک کھانسی، بخار، رات کو پسینہ آنے یا وزن کم ہونے کا شکار رہتے ہیں۔ تپ دق تب منتقل ہو سکتی ہے جب بیماری کا شکار لوگوں کے کھانسے جانے والی ہوا میں صحت مند لوگ سانس لیتے ہیں۔
تپ دق خطرناک ہے۔ تاہم، اگر یہ بیماری ابتدائی مرحلے پر شناخت ہو جائے تو اس کا علاج کیا جا سکتا ہے۔ علاج میں کم از کم چھ ہفتے لگتے ہیں۔
اگر آپ کو تپ دق کی کوئی علامات ہوں، تپ دق کا ایک بار علاج کروا چکے ہوں یا ایسے شخص سے رابطے میں رہ چکے ہوں جسے یہ بیماری تھی تو میڈک ہیلپ پر جائیں۔
الکوحل، منشیات اور دیگر مادے آپ کو عادی بنا سکتے ہیں اور آپ کی صحت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ منشیات کا استعمال منسوخ کریں۔
درون وریدی ادویات کے استعمال کی صورت میں بیماریاں بذریعہ خون منتقل ہو سکتی ہیں، مثال کےطور پر، جب استعمال شدہ سرنجیں استعمال کی جائیں۔
اگر آپ منشیات سے انکار نہیں کر سکتے تو متاثر ہونے سے بچنے کے لیے ہمیشہ صاف اور غیر استعمال شدہ سرنجیں استعمال کریں۔
نشے کا علاج اور اس میں کمی کی جا سکتی ہے۔ میڈک ہیلپ سے رابطہ کریں۔
مشکل تجربات یا تشدد - جیسا کہ جنگ، فرار، تشدد اور جنسی زیادتی - جسم یا دماغ کو بیمار کر سکتا ہے۔ الکوحل کا بکثرت استعمال یا دیگر نشے بھی اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
متعدد متاثرہ افراد ذہنی بیماری کے بارے میں بات کرنا مشکل سمجھتے ہیں۔ انہیں سنجیدگی سے لینا اور علاج کروانا اہم ہے جیسا کہ آپ دیگر بیماریوں میں کرتے ہیں۔
ذہنی بیماریوں کی ممکنہ علامات میں طویل عرصے تک نہ سو پانا، ڈراؤنے خواب، ناقابل فہم درد یا دیگر مسائل شامل ہیں۔
ذہنی پریشانی کا علاج کیا جا سکتا ہے۔ میڈک ہیلپ سے رابطہ کریں۔
لاکڑا کاکڑا انتہائی متعدی بیماری ہے۔ عمومی علامات میں بخار اور ابتدائی طور پر صاف چھالوں کے ساتھ جلد کی سوزش ہیں۔ آپ ویکسین لگوا کے خود کو لاکڑا کاکڑا سے بچا سکتے ہیں۔
اگر آپ یا آپ کے بچے کو لاکڑا کاکڑا کی کوئی علامات ہوں تو میڈک ہیلپ پر جائیں۔
اگر آپ کو ابھی لاکڑا کاکڑا نہیں ہوا تو اس کی ویکسین لگوائیں۔ میڈک ہیلپ پر جائیں۔
خناق تنفس کی بالائی نالیوں یا جلد کی بیماری ہے۔ اس کی دو اقسام ہیں: گلے کا خناق اور جلد کا خناق۔
گلے کے خناق کا شکار لوگ اکثر گلے کے درد، بخار اور نگلتے وقت درد کا شکار رہتے ہیں۔ جلد کے خناق کی اہم ترین علامت میں وہ زخم ہیں جو خراب ہو جاتے ہیں۔ آپ ویکسین لگوا کے خود کو خناق سے بچا سکتے ہیں۔
اگر آپ یا آپ کے بچے کو خناق کی کوئی علامات ہوں تو میڈک ہیلپ پر جائیں۔
اگر آپ کو ابھی خناق نہیں ہوا تو اس کی ویکسین لگوائیں۔ میڈک ہیلپ پر جائیں۔
کھجلی وسیع طور پر پھیلنے والی جلدی بیماری ہے۔ یہ ان طفیلیوں سے لاحق ہوتی ہے جو اپنا راستہ جلد میں بناتے ہیں۔
جسمانی ردعمل میں زیادہ تر تناسلی مقام، انگلیوں کے درمیان، کلائیوں اور دیگر جوڑوں، بغلوں اور نپلز پر طاقتور خارش، آبلے اور جلد کی سوزش شامل ہیں۔
یہ بیماری دو لوگوں کے درمیان براہِ راست رابطے سے منتقل ہوتی ہے۔
اگر آپ یا آپ کے بچے کو کھجلی کی کوئی علامات ہوں تو میڈک ہیلپ پر جائیں۔
معدے اور آنتوں کی سوجن کی صورت میں، متلی، قے اور اسہال کے ساتھ بخار اور معدے کے درد کا سامنا ہوتا ہے۔ وہ لوگ جو یہ بیماری رکھتے ہیں وہ مختصر وقت میں زیادہ تر مائع خارج کر دیتے ہیں۔
اگر آپ کو پیٹ کے امراض کی کوئی علامات ہوں تو میڈک ہیلپ پر جائیں۔
بکثرت پانی یا محدود مقدار میں چائے پیئیں۔
دوسروں کو متاثر کرنے سے بچانے کے لیے اپنے ہاتھ باقاعدگی سے صابن سے دھوئیں۔