سوئٹزرلینڈ میں طبی نگہداشت

سوئٹزرلینڈ میں ہر ایک کو طبی نگہداشت کا حق حاصل ہے۔ دارالامان مرکز پر کسی علامت کی صورت میں ہمیشہ پہلے میڈک ہیلپ پر جائیں۔

پہلے اپنے عام معالج کے پاس جائیں

سوئٹزرلینڈ میں آپ کا عام معالج بیماری یا حادثے کی صورت میں آپ کا پہلا رابطے کا مقام ہوتا ہے۔ وہ آپ کا علاج کرتے ہیں اور اگر ضرورت ہو تو وہ آپ کو ہسپتال یا کسی دوسرے ماہر کے پاس بھجواتے ہیں۔

اگر عام معالج اپنے مریضوں اور ان کی طبی سرگزشت کو جانتا ہو تو وہ ان کو بہتر علاج دے سکتا ہے۔ لہٰذا، ہمیشہ پہلے اپنے عام معالج کے پاس جائیں۔

Icon_Medic_Help.png

اگر آپ بیمار محسوس کرتے ہوں تو براہِ راست ہسپتال مت جائیں بلکہ پہلے اپنے عام معالج کے پاس جائیں۔

Icon_Medic_Help.png

کسی ہنگامی صورتحال یا زچگی کے لیے براہِ راست ہسپتال جائیں

دارالامان مراکز میں طبی نگہداشت

اگر آپ نے پناہ (N پرمٹ) کے لیے درخواست دی ہے، تحفظ کی ضرورت ہو (S) یا عارضی طور پر داخل (R) ہوں تو کنٹونل حکام آپ کے لیے صحت کے بیمے کی پالیسی کا فیصلہ کریں گے۔ اگر آپ کے پاس رہائش کا پرمٹ ہو (B یا C پرمٹ)، تو آپ انشورنس کی کوریج کے خود ذمہ دار ہوں گے۔ بیمہ رکھنا لازمی ہے۔

ڈاکٹر اور تمام طبی پیشہ ور پیشہ وارانہ رازداری سے مشروط ہیں: انہیں آپ کی بطور مریض کوئی معلومات کسی فریقِ ثالث کو منتقل کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ وہ اس کے لیے آپ کی رضامندی طلب کرتے ہیں۔